بھٹکل:16/اکتوبر(ایس او نیوز) سرکاری پی یوکالج ہڈین بھٹکل کے زیراہتمام این ایس ایس شعبہ کا7روزہ سالانہ تربیتی کیمپ کا اختتامی پروگرام تعلقہ کے بیلکے گرام پنچایت حدود کی سرکاری ہائر پرائمری اسکول کنچی کیری میں منعقد ہوا۔
ہسکام ڈائرکٹر منجوناتھ نائک کراولی نے پروگرام کاافتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا اپنی زندگی میں نظم وضبط ، صبر، ہم آہنگی اور لیڈرشپ کی صفات پیدا کرنے کے لئے ایسے کیمپ معاوین ہونے کا خیال ظاہر کیا۔ بیلکے گرام پنچایت کے صدر رمیش نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ مہمان خصوصی کے طورپر کالج پرنسپال وسنت راؤ گاؤنکر ، گرام پنچایت ممبر نارائن نائک، ترقی بورڈ صدر شری دھر نائک ، استری شکتی سنگھ کے پرمیشور ایم موگیر ، اسکول کی صدر مدرسہ تارا شٹی وغیرہ موجود تھے۔ این ایس ایس پروگرام کے نگران کار منجوناتھ نائک نے تمام کااستقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ سومیا شری نے نظامت کی ۔